وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹیٹ آف دی آرٹ ”نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوازر شریف سینٹر کا افتتاح

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ میں انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سینٹر میں تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریمارکس،خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی،مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں، سپریم کورٹ

پری سکول بیل بجا کر آغاز

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انرولمنٹ مہم میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹرفار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی

آفیشل یونیفارم کی رونمائی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی۔ والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو سراہا اور کہا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

کلاس روم کا دورہ اور بچوں سے بات چیت

وزیر اعلیٰ نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائی، ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ روم کا معائنہ کیا، جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم

بچوں کو تحائف

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ سے 2 گفٹ لیے اور کہا کہ ”ایک میرے لیے اور ایک میرے بھائی کے لئے؟“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ملکر ٹریفک سگنل سائن کا سانگ بھی گایا اور کلاس روم میں جاکر بچوں کے ساتھ قالین پر بیٹھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان

کمسن بچوں کے ساتھ مکالمہ

وزیر اعلیٰ نے کمسن بچے سے اظہار شفقت کرتے ہوئے کہا کہ ”کتنے کیوٹ لگ رہے ہیں“۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں سے ان کے نام اور عمر بھی دریافت کی۔ ننھے مصطفیٰ نے وزیر اعلیٰ سے گپ شپ کرتے ہوئے پوچھا کہ ”کھانے میں کیا پسند ہے؟“ ننھے نے کہا ”سالن اور دہی“۔ وزیر اعلیٰ نے ننھے بچے سے مکالمہ کیا کہ ”عینک سر پر کیوں پہنی ہے، آنکھوں پر لگائیں“۔

ویژن کی تصدیق

ننھے بچے نے اپنا نام لکھ کر دکھایا تو وزیراعلیٰ نے اسے شاباش دی اور پیار کیا۔ آپ وہی ہیں جن کی بڑی بڑی تصویریں لگی ہیں، ننھی طالبہ نے وزیراعلیٰ کو پہچان کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کے لئے واش روم کا جائزہ لیا، صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...