بھارتی شہری ایران میں لاپتہ، جاسوس ہونے کا امکان ،دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری

تہران میں لاپتہ بھارتی شہری
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 بھارتی شہری ایران میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ گمشدہ بھارتی شہریوں کی بازیابی کے لیے تعاون کی بھارتی درخواست پر بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ بھارت کے تہران میں واقع سفارت خانے کو بھی تمام اقدامات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اسی دوران سوشل میڈیا پر بعض سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے یہ شائع کیا ہے کہ بھارت ایران کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ لاپتہ بھارتی ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو پکڑے گئے ہیں۔ ایک اور تبصرہ نگار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کی گمشدگی کی بات کر کے معاملے کو دوسرا رنگ دے رہا ہے۔ یہ تینوں لاپتہ بھارتی ممکنہ طور پر بھارتی جاسوس ہو سکتے ہیں۔