اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پر دستخط کر دیئے: امریکا

غزہ میں سیز فائر پر پیشرفت

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ سیز فائر کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنگ بندی پر مزید بات چیت جاری ہے اور حماس کی جانب سے ابھی تجویز پر جواب موصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج گفتگو ہوگی

امریکا کی امیدیں

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر پُرامید ہیں کہ روس اور یوکرین اگلے ہفتے امن مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں، جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب موصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا

حماس کے ساتھ مذاکرات

ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تاکہ تمام مغویوں کو واپس لایا جا سکے۔ قبل ازیں حماس نے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ نئے معاہدے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم، نوٹیفکیشن جاری

مجوزہ جنگ بندی معاہدہ

عرب میڈیا کے مطابق، مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔ معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ معاہدے کے تحت 5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔

انسانی امداد کی فراہمی

مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کے پہلے روز سے غیر مشروط انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...