عارف والا میں خاتون نے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کردیا

واقعہ کا پس منظر
پاکپتن (ویب ڈیسک) عارف والا کے علاقے محلہ لطیف آباد میں ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انسٹاگرام سے شروع ہونے والے مبینہ ریپ کے واقعے نے کیسے پُرتشدد مظاہروں کو جنم دیا؟
مقدمے کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق، خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا کہ اس کے بھائی کو اس کی سابق بیوی نے زہر دے کر ہلاک کر دیا۔
تنازع کی وجوہات
مدعی کے مطابق، طلاق کے بعد بھائی اور سابق بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، جس کے باعث خاتون نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔