نصراللہ ملک کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ، تقریب میں ٹی وی اینکر کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی
دبئی میں نصراللہ ملک کا اعزاز
دبئی (طاہر منیر طاہر) "تمغہ امتیاز" کے حامل پاکستان کے ممتاز ٹی وی اینکر (ڈائریکٹر نیو نیوز) نصراللہ ملک کی دبئی آمد پر ان کے اعزاز میں ممتاز پاکستانی بزنس مین مشتاق احمد کنور نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو بھارت کو شکست دینے کے لیے میدان میں اتریں گے، بنگلہ دیش سے جیت کر سلمان علی آغا کا بیان
شرکاء کی شرکت
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور قونصلیٹ سٹاف نے شرکت کی، جن میں علی زیب (قونصلر)، رئیس قریشی ایڈووکیٹ، سعدیہ عباسی، بابر غوری، توقیر احمد، بزنس مین عمران بٹ و دیگر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں سیلاب کا خدشہ، ضلع میں 105 سکول بند کر دیئے گئے
نصراللہ ملک کی صحافت پر گفتگو
اس موقع پر شرکائے تقریب نے "تمغہ امتیاز" ملنے پر نصراللہ ملک کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بے باک صحافت اور صحافتی زندگی پر بات چیت کی۔ سابق وزیر برائے پورٹس و شپنگ بابر غوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصراللہ ملک ان صحافیوں میں شامل ہیں جو اپنی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری اور بہترین طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
مبارکباد اور شکریہ
انہوں نے مزید کہا کہ نصراللہ ملک کو "تمغہ امتیاز" کا ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، جس پر ہم انہیں خراج تحسین اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مہمان خصوصی نصراللہ ملک نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اپنے میزبان مشتاق احمد کنور اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔
مشتاق احمد کنور کی تعریف
تقریب کے میزبان مشتاق احمد کنور نے کہا کہ نصراللہ ملک بے باک اور جرات مندانہ صحافت میں نام پیدا کر چکے ہیں اور دوسروں کے لیے مثال بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو نصراللہ ملک سے سیکھنا چاہیے اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ آخر میں میزبان مشتاق احمد کنور نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع ایک شاندار عشائیہ سے کی۔









