حکومت کا پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حکومت کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینا فیلڈمارشل اور حکومت کا کریڈٹ ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح اور تحفظ ہمارا مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ڈیجیٹل نوزلز کا منصوبہ
وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گھریلو گیس کنکشنز کے لیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا، مقامی گیس دستیاب نہیں ہے، نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی، مقامی حکومتوں کے 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں 350 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
بجلی گھروں کی ایل این جی خریداری
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے۔ ایل این جی نہ خریدے جانے پر 400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے۔ پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اس کا اثر نہیں ہے۔
امریکا کے ساتھ تجارت
امریکا کے ساتھ تجارت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ امریکا سے امپورٹ بڑھانے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔








