سکول پرنسپل کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق
واقعہ کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں سکول پرنسپل کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر کے لیے ہاتھ کی نس کاٹنے والا عرفان خان کے بیٹے کو ایک اور جھٹکا لگ گیا
تشدد کا واقعہ
تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کے طالب علم اتحاد ولد خیال مت خان کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ننھا طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان
زخمی طالب علم کی حالت
زخمی طالب علم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے 60سالہ بزرگ کو ہنی ٹریپ کرلیا
پولیس کی کارروائی
ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمرود نسیم خان کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم وقار احمد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او کا بیان
ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ استاد جیسے مقدس رتبے کو استعمال کر کے ظلم کرے، ہم اس واقعے کو مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو کہ وہ تعلیم کے نام پر بچوں پر ظلم کرے۔








