چھٹیوں کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل

راولپنڈی میں سکولوں کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چھٹیوں کے باوجود سکول کھلنے رکھنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے, سکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
اداروں کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی سما کے مطابق واہ کینٹ میں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 5 تعلیمی ادارے سیل اور ایف آئی آر درج کرلی گئی، سکولوں کی چھٹیوں کے باوجود ان اداروں میں باقاعدہ کلاسز جاری تھیں۔
کارروائی پر سختی
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔