وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی عید الاضحیٰ پر تعطیلات کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے عید الاضحیٰ پر 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
تعطیلات کی تاریخیں
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔
سرکاری و نجی دفاتر کی بندش
تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔