جب متھن چکروتی نے سوشمینا سین کو نامناسب انداز میں چھوا

سوشمیتا سین کا ناخوشگوار تجربہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس یونیورس سوشمیتا سین نے اپنی فلم ’چنگاری‘ کے دوران پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق سوشمیتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلم کی عکس بندی کے دوران خود کو شدید غیرمحفوظ محسوس کررہی تھیں، خاص طور پر جب ہر سین میں کسی مرد کو انہیں چھونا ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو لیک سے تنازعات کا شکار مناہل ملک کا گلوکار عمیر ملک پر گانے میں ذاتی ویڈیو شامل کرنے کا الزام، دھمکی بھی دیدی
فلم ’چنگاری‘ اور کردار کی مشکلات
فلم ’چنگاری‘ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سوشمیتا نے ایک جسم فروش کا کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کردار ان کی ذاتی زندگی پر بھی اثرانداز ہوا اور انہیں ذہنی طور پر پریشان کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سین کے دوران وہ اتنی بےچین ہوئیں کہ روتی ہوئی سیٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد امڈ آئی
ہدایتکارہ کی مداخلت
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشمیتا نے فلم کی ہدایتکارہ کلپنا لاجمی سے شکایت کی کہ ان کے ساتھی اداکار متھن چکرورتی نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا۔ ہدایتکارہ نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ شاید یہ سب غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ بعد ازاں سوشمیتا نے متھن سے نجی طور پر بات کر کے معاملہ رفع دفع کر لیا۔
سوسمیتا کی اداکاری کی تعریف
اگرچہ فلم کو باکس آفس پر کامیابی نہ مل سکی، مگر سوشمیتا سین کی اداکاری کو مداحوں اور نقادوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔