سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائشگاہ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو عظیم کامیابی پر مبارک باد، مسلح افواج نے سر فخر سے بلند کر دیا: ہارون اختر

حملے کے نتائج

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے، مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔ حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔

ریاستی کارروائیاں

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ہندوستان کی پراکسیز نے ان کی ایماء پر کارروائی کی ہے۔ ہم نے ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی، پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...