پاکستان میں کرپٹو کرنسی۔۔۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا

کرپٹو کاؤنسل کا اعلان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرپٹو کاؤنسل کی طرف سے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزو کا اعلان کیا گیا تو سرکاری اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ٹیکس فراڈ نیٹ ورک کراچی پورٹ پر پکڑا گیا

سٹیٹ بینک کی پابندیاں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے تاحال کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد ہے۔ سٹیٹ بینک کے حکام نے بھی یہ واضح کیا کہ کرپٹو کی ٹریڈنگ پر پابندی ہے اور ٹرانزیکشن کرنے والے کے کیسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا

وضاحتی بیان کی اہمیت

لیکن اب سٹیٹ بینک کی طرف سے نیا وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹو کا لین دین منع کیا گیا تھا، اسے غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا۔ اس طرح کا وضاحتی بیان جاری ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کپتانی کے لیے کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیا؟ جانیں

قانونی فریم ورک کی ضرورت

سٹیٹ بینک کے وضاحتی بیان میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری خزانہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک نے 2018 میں بینکوں اور لین دین کے دیگر اداروں کو اس لیے ورچوئل ایسٹس کے لین دین سے منع کیا تھا کہ اس کے حوالے سے کوئی قانونی فریم ورک موجود نہیں تھا۔ ان اداروں کو اس بنا پر منع نہیں کیا گیا کہ پاکستان میں کرپٹو کا لین دین غیر قانونی ہے۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا تھا تاکہ کسٹمرز اور بینکوں کو قانون کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

مستقبل کی قانون سازی

بیان کے مطابق سٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی کرپٹو کاؤنسل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔ قانون سازی ہونے سے ہی کسٹمر اور انویسٹر کو تحفظ ملے گا۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...