پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کا نفاذ عید الاضحیٰ کی آمد پر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

عوامی تحفظ کے اقدامات

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے: خواجہ آصف

پہلی دفعہ کی پابندیاں

محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہو گا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت پابندیوں کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوش سے کام لینے کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاکھوں مسلمان علماء اور سیاسی کارکن انگریز فوج کے ظلم و ستم کا نشانہ بن گئے، پھانسیاں دی گئیں

انسانی جانوں کا تحفظ

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحتِ عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ لوگوں میں اضطراب کا باعث بھی بنتی ہیں۔

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہدایات

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ عید الاضحی پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کے تحت جاری کیے گئے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...