بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا وزیراعظم ریلیف پیکیج برقرار

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا سپیشل ریلیف برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی، وزیر اعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
بجلی کی پیداوار میں مشکلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز
حکام کے مطابق اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔
بغیر سود کے پنکھے کی فراہمی
اس کے علاوہ حکومت عنقریب 70 فیصد تک کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھے بلاسود آسان اقساط پر مہیا کرنے کی تیاری کررہی ہے جس سے پرانے پنکھوں کی تبدیلی اور بلوں میں خاطر خواہ کمی رہے گی۔