بلوچستان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق
دھماکے کا واقعہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا
دھماکے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق دھماکہ نواں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں ہوا، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی کے ٹویٹر اکاونٹس نے لورالائی واقعہ سے قبل ہی دہشتگردی کی خبری دی تھی : وسیم عباسی کا انکشاف
جاں بحق افراد کی شناخت
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دونوں بھائی ہیں جن کی شناخت عبدالسلام اور عبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نصیر آباد میں تشدد
ادھر نصیر آباد کے سوئی بازار میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔








