عمران خان حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، بیرسٹرسیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جعلی حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔ ایبٹ آباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی اسی سال دیں گے، صوبائی حکومت اور پریس کلب مل کر چلیں تو مسائل حل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے نازک صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کردی

سیاسی استحکام اور حکومتی امور

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں تو حکومت بہتر انداز میں چلے گی، حکومت کو انتقامی ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام سے ہی ملکی حالات بہتر ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے انڈیا کے ساتھ جنگ میں حکومت کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تحریک کا آغاز اور داخلہ اختلافات پر موقف

انہوں نے کہا کہ ملک بھر جلد تحریک کا آغاز کریں گے، مشاورت جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کے اختلافات کو میڈیا پر نہیں لانا چاہیے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...