زمین کے آخر تک جانے والی سڑک

ناروے کی حیرت انگیز E-69 ہائی وے

اوسلو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے اختتام کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے ناروے میں موجود ایک حیرت انگیز مقام واقعی موجود ہے، جہاں زمین ختم ہو جاتی ہے اور صرف برف، سمندر اور خاموشی باقی رہ جاتی ہے۔ یہ مقام ناروے میں واقع ہے اور یہاں پہنچنے کے لیے جس سڑک کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اسے E-69 ہائی وے کہا جاتا ہے۔ یہ صرف 14 کلومیٹر طویل سڑک ہے، لیکن اسے دنیا کی آخری سڑک کہا جاتا ہے کیونکہ یہ یورپ کے انتہائی شمالی مقام نارتھ کیپ تک پہنچتی ہے، جو آرکٹک سرکل کے قریب واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار

سفر کا تجربہ

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق جیسے جیسے اس سڑک پر سفر کرتے ہیں انسانوں اور عمارتوں کی موجودگی کم ہوتی جاتی ہے، اور آخر میں صرف برف، گلیشیئرز اور آرکٹک سمندر نظر آتا ہے۔ سڑک کے اختتام پر نہ کوئی آبادی ہے، نہ کوئی زمین، صرف یخ بستہ پانی اور سنّاٹا ہوتا ہے۔ یہ علاقہ زمین کے اس مقام کے قریب ہے جہاں سے زمین کا محور گزرتا ہے، اسی لیے بعض لوگ اسے زمین کے گھومنے کا مرکز بھی کہتے ہیں۔

نارتھ کیپ: زمین کا آخری کنارہ

ای 69 ہائی وے نارتھ کیپ نامی ایک مشہور چٹان تک جاتی ہے جہاں کھڑے ہو کر محسوس ہوتا ہے جیسے آپ واقعی زمین کے کنارے پر کھڑے ہیں۔ یہاں روزانہ دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں تاکہ اس مقام پر کھڑے ہو کر زمین کی وسعت اور اس کے اسرار کو محسوس کر سکیں۔ اگرچہ زمین گول ہے اور اس کا کوئی کنارہ نہیں، لیکن ناروے میں واقع یہ سڑک انسان کو زمین کے اختتام کے سب سے قریب لے جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...