آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے مالی حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بن جانے کا امکان بھی کم ہے۔ اس لئے روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، آپ سورئہ واقعہ ہر نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دیں اور حقوق العباد کے حوالے سے غور کریں کہ کس مقام پر غلطیاں ہوئی ہیں۔ نماز کی بھی پابندی کریں اور دل لگی والے معاملات چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا حماس کے سینئر رہنما عز الدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی مشکل سے نکلنے میں اب کامیاب ہو رہے ہیں اور آئندہ دو تین روز میں اچھی خبر سن لیں گے۔ جن لوگوں کو مخالفین نے تنگ کر رکھا تھا، وہ غیبی مدد ہونے کا نظارہ خود دیکھ لیں گے۔ البتہ کچھ رشتے آپ سے دور ہو رہے ہیں، ان کو ہونے دیں۔ آپ کے لیے شاید یہی بہتر ہے۔ ویسے بھی ان میں رہ کر صرف بدنظری کا شکار ہوتے تھے اور آپ کو پریشانیاں ہی ملتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکے سے بدفعلی کا الزام پر ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر قسمت بڑی طاقت سے آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ تین خوبصورت اور طاقتور ستارے زائچے میں آ رہے ہیں جو آپ کی پوزیشن ہی بحکم اللہ بدل کر رکھ دیں گے اور آپ جہاں پر بری طرح پھنسے ہوئے تھے اب نکل کر کسی اہم کامیابی کی طرف چل پڑیں گے۔ بندش، جادو ٹونے وغیرہ میں پھنسے ہوئے مکمل آزاد ہوں گے اور خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی چل نکلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم، نوٹیفکیشن جاری
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رب مہربان تے جگ مہربان۔ آپ کے لئے یہ ہفتہ عرصہ دراز کے بعد خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ آپ کی تمام مشکلات اور پریشانیاں اب انشاءاللہ ایک ایک کرکے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ بھی ہو جائے گا، ملازمت میں تبدیلی وغیرہ کا امکان اور خواہشمند افراد کو ملازمت یا روزگار کے مواقع بھی مل جائیں گے، اللہ نے چاہا تو سب اچھا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کے مین گیٹ سے فرار کا راز: وزیرداخلہ محسن نقوی کا اعلان!
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر صورتِ حال تیزی سے آپ کے حق میں بہتر ہورہی ہے۔ آپ کو سنجیدہ ہو کر چلنا ہے، اپنے حصے کا رزق بھی تلاش کرنا ہے اور مخالفین سے بھی خود کو دور کرنا ہے۔ آپ بس ان کاموں کو چھوڑ دیں جو شرعاً ناجائز ہیں۔ حقوق العباد کا خیال رکھیں اور جہاں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح کریں۔ جس جگہ ضروری ہو وہاں معافی مانگنے میں کوئی ہرج نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حجامت کروانے گیا تو 1 نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس سے تاخیر ہوئی، چیف جسٹس نے وضاحت پیش کردی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ نے عقل دی ہے پھر اس کا استعمال کیوں نہیں کرتے۔ کب تک دوسروں پر انحصار کرتے رہیں گے۔ اس وقت پرانے معاملات اور دل و جذبات کے حوالے سے خود کو دور کریں۔ یہ دن صرف روزگار میں بہتری کے ہیں، اگر آپ نے راستہ نہ بدلا تو پھر شاید برسوں بعد بھی کوئی موقع ہاتھ نہ لگے۔ جو لوگ اپنے مقاصد کی جانب بسم اللہ کرکے چل پڑیں گے اور اللہ سے مدد مانگیں گے وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نوکری وغیرہ کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ جو لوگ بیماری میں ہیں، انشاءاللہ شفاء یاب ہوں گے۔ اولاد کے لئے اب کچھ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ کاروباری معاملات بہتر ہو سکیں گے اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بھی بسم اللہ کریں، غیبی مدد ملے گی۔ تعلیمی معاملے میں بہتری، اولاد کی شادی یا اپنی شادی میں آسانی ہوگی۔ سرکاری ملازمین کا تبادلہ و ترقی کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ساتھ جنگ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ لبنان نے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کردیے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو کسی طرف سے جکڑن نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، اس میں ناکامی ملتی ہے۔ عین موقع پر آکر بنا بنایا کام خراب ہو جاتا ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے ایسی صورتِ حال کا شکار ہیں، وہ سورئہ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ ضرور سن لیا کریں اور سورئہ قلم کی آخری دو آیات پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو چند دنوں میں ہی بہتری آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خان: لگاتار سنچریاں بنانے والے اوپنر جو بابر اور سعید انور کے مداح ہیں
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ آپ کو جو مل رہا ہے، بس اس کا شکر ادا کرنا ہے۔ جو لوگ دوسروں کی سے مخالفت مول لے رہے ہیں، وہ خود کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔ یہ وقت خود کو لے کر الگ ہونے کا ہے۔ ورنہ لوگ آگے نکل جائیں گے اور آپ پیچھے رہ جائیں گے۔ ان دنوں اگر آپ نے آگے بڑھنا ہے تو صرف اپنے کام پر فوکس رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت آمنے سامنے، امریکا کا ردعمل آگیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس سمت سفر کر رہے ہیں۔ آپ خود کے ساتھ ظلم نہ کریں۔ یہ راستہ ٹھیک نہیں ہے، اگر یقین نہیں آتا تو پھر استخارہ کرکے دیکھ لیں۔ جو لوگ سمجھ جائیں گے، اپنا راستہ درست کر لیں گے اور وہ کام چھوڑ دیں گے جو ناجائز ہیں، حلال و حرام کی تمیز رکھیں گے وہی کامیاب ہیں۔ یاد رکھیں کہ قسمت ابھی آپ کا ساتھ دے رہی ہے۔ بار بار ایسے مواقع نہیں ملتے، خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جادو ٹونے یا کسی بندش نے نہیں جکڑا ہوا، آپ کی سوچ نے ایسا کیا ہوا ہے، کسی بھی قسم کا کوئی اثر نہیں ہے۔ سب وہم ہے۔ آپ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ آپ کو صرف موبائل سے نجات حاصل کرنی ہے اور نماز کی طرف جانا ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ مشتری کی آمد سے بڑا اچھا ہو گیا ہے۔ مالی حوالے سے بھی اور گھریلو معاملات میں بہتری کے حوالے سے بھی اور ایک پریشانی سے نکلنے کے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار قسمت آپ کو آگے بڑھنے کا بڑا اچھا موقع دے رہی ہے۔ آپ بسم اللہ کرکے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور ذاتی طور پر زیادہ فائدہ میں رہیں گے۔ ذاتی طور کا مطلب ہے کہ ابھی کسی کے ساتھ مل کر کام نہ کریں اور اپنے جو بھی کام کریں اس کی کسی کو خبر نہ ہونے دیں۔ جو لوگ قسمت آزمانا چاہتے ہیں وہ سنجیدہ ہو جائیں، پھر اس ہفتے کو ہر معاملے میں، اپنے لئے بے حد پاور فل دیکھیں گے۔