جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آندھی اور بارش کی خطرناک پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر میں آندھی اور بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب
بارشوں کی جگہیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ راولپنڈی، اٹک، پوٹوھار سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر تک پھیلنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر عوام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بارش اور گرد آلود ہواؤں کے موجودہ اسپیل میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔
موسمی حالات کا اثر
ملک میں گزشتہ ہفتے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا زور توڑ دیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم طوفانی ہواؤں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے بجلی کی تاروں، کھمبوں کو نقصان پہنچا۔