بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بھی سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کا چرچا
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو سڑک پر کھڑے فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیونیوز کے مطابق بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے اس ویڈیو کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تو سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔
فینز کی ویڈیو بنانے کا واقعہ
سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ ’بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بناتے رہے۔
غصے میں بابر کا ردعمل
قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔