3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال
احسن اقبال کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر انتہائی عجیب پابندی لگا دی
پاکستان کا مضبوط تاثر
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اور تواناء پاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پر بھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، بل گیٹس
معاشی بہتری کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں، گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتے تھے، پاکستان اب قابل عزت مقام پر کھڑا ہے۔
نوجوان نسل کی تربیت
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔








