بھارتی انتہاءپسند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسلام مخالف بیانات پر گرفتار
بھارتی انتہاءپسندوں کی حواس باختگی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی انتہاءپسند حواس باختہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: واپس بھیجنے سے روکا جائے، پاکستانیوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین عدالت پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شرمستھا پنولی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی سما کے مطابق آر ایس ایس سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شرمستھا پنولی مسلمانوں اور اسلام کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا باتیں کر رہی تھیں، اور مغربی بنگال کی پولیس نے گڑگاوں سے انہیں حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا
سیاستدانوں کا ردعمل
بی جے پی سے منسلک سیاستدانوں نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر شور شرابا شروع کردیا۔ مودی سرکار کی چہیتی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی شرمستھا پنولی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مغربی بنگال کی سیاسی صورتحال
مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی پارٹی ترنامول کانگریس کی حکومت ہے، جو بی جے پی کی انتہاءپسندی کے خلاف برسر پیکار ہے۔








