کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب 15 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر شفاف ادائیگیاں
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظائف کی مد میں 1 ارب 16 کروڑ روپے کی غیر شفاف ادائیگی کی گئی۔
ادویات کی خریداری میں بے قاعدگیاں
لیب ٹیسٹ کے بغیر ایک ارب 93 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی گئی۔
آڈٹ کی ناکامی
ذرائع نے بتایا کہ 38 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا، بے قاعدگیوں کا انکشاف 2017 سے 22 کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
ذرائع کے مطابق رپورٹ مزید تحقیقات کے لئے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی۔