کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کئے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں گزشتہ روز سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا بیان سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود احتجاج پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
زلزلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کہ کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر قبل آئے زلزلے کے جھٹکے کے متعلق رپورٹ آنا باقی ہے تاہم کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
زلزلے کا مرکز اور شدت
چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔ ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا، جس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز گڈاپ ٹاو¿ن کے قریب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ان دنوں زیادہ تر سامان شیرشاہ کے مقام پر بنائی گئی دریائی بندرگاہ پر اتار کر ملتان، لاہور، امرتسر والی لائن سے ہندوستان کے وسطی علاقوں تک پہنچایا جاتا تھا۔
زلزلے کی وجوہات
امیر حیدر نے کہا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں۔ اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں۔ کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، اور یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔
آنے والے دنوں کی پیشگوئی
انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔ کیرتھر کے قریب بھی مین باو¿نڈری لائن موجود ہے، جہاں معتدل شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اور اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا سکتے ہیں۔