اداکارہ ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا

ریحام رفیق کا رقص پر تنقید کا جواب
کراچی (آئی این پی) ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں اپنے رقص کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن کی ایک اور یاد “دیا یا لالٹین”
رقص کی حمایت
ریحام رفیق نے کہا کہ میرے رقص سے نہ تو شوہر اور نہ ہی سسرال والوں کو کوئی مسئلہ ہے لیکن پتا نہیں لوگ اسے مسئلہ کیوں بنا رہے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل میں ڈانس مقابلہ جیتا تھا اور کئی فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ گروپ ڈانس میں حصہ لے چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے دن ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا
رقص کا فن
ریحام رفیق نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے، رقص ایک آرٹ ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جاتی بلکہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
تنقید کا اثر
اداکارہ نے کہا کہ ڈانسرز کو ہی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کی فیملی پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ریحام رفیق کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔