مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی ضمانت منظور

کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کیس
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد کی ضمانت منظور کرلی۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ کی عدالت کے روبرو ہوئی۔
وکیل صفائی کا موقف
دورانِ سماعت وکیل صفائی خرم اعوان ایڈووکیٹ نے مو¿قف دیا کہ مقدمہ جھوٹا ہے، صرف ارمغان کا والد ہونے کی سزادی جارہی ہے، ملزم کو کئی مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلہ
بعدازاں عدالت نے کامران اصغر قریشی کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔
ملزم کے خلاف مقدمات
یاد رہے کہ ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا، استغاثہ کے مطابق ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔