عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش

سماعت کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت لاہور میں عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، شاہد آفریدی
شہباز شریف کی پیشی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا
جواب کا معاملہ
شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا، اور اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت دے رہا ہوں۔ میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں، جبکہ میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔
تصدیق کی نشاندہی
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ دعویٰ پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ تصدیق موجود ہے، لیکن تفصیلات تکنیکی بات ہے جس کا مجھے علم نہیں۔ میں نے بیان حلفی داخل کرنے سے قبل عدالت میں دعویٰ کی حمایت میں کوئی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔ میں دعویٰ کی تائید میں کوئی زبانی بیان ریکارڈ نہیں کروانا چاہتا۔ شہباز شریف کے وکیل نے اعتراض کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیر ضروری سوال پوچھ رہے ہیں۔