عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ سے انکار کردیا

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
تفتیشی ٹیم کی آمد
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ اس ٹیم میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم اور انسپکٹر نوید شامل تھے۔ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
تفتیش کا مقصد
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔ لاہور پولیس پہلے بھی تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آچکی ہے۔ اس تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنا تھی۔