عید سے پہلے بڑا ریلیف، لال مرچ کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی من کی حیران کن کمی

ملتان: لال مرچ کی قیمت میں زبردست کمی
غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں یہ 25 ہزار روپے فی من میں فروخت ہو رہی تھی، اب صرف 15 ہزار روپے من میں دستیاب ہے۔ لال مرچ کی فی من قیمت میں 10 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، چین کیا کر رہا ہے اور اس کے لیے کون سا سنہری موقع ہے؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ آگئی۔
سپلائی میں اضافہ
نجی ٹی وی روہی کے مطابق صدر غلہ منڈی مین گیٹ راجہ مدثر نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں مرچ کی فصلیں اس سال توقع سے بہتر ہوئیں، جس کی وجہ سے منڈی میں سپلائی بڑھ گئی ہے۔
عید کے موقع پر سستی مرچ
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب عید کے موقع پر لال مرچ سستی ہوئی ہے، جو عام طور پر مہنگی ہو جاتی ہے۔