اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
بھیانک قتل کی واردات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ٹک ٹاک پر اپنی سالگرہ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں ثنا یوسف کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ یہ ان کی 17 ویں سالگرہ تھی، مگر اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: 200 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان
واقعے کی تفصیلات
ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ان کے گھر مہمان موجود تھے، اور اسی دوران ملزم نے فائرنگ کر دی۔ اس سے ثنا یوسف کو دو گولیاں لگیں، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں پہلے کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر حالت نازک ہونے کی وجہ سے بعد میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
سوشل میڈیا پر یادگار لمحے
@sanayousaf11 For u#pashtosong #gilgitbaltistan #foryou...
ثنا یوسف کی شخصیت
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق، ثنا یوسف میڈیکل کے پہلے سال کی طالبہ تھیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہی ہیں۔








