پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا معاملہ، آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان کو آئی ایم ایف میں کامیابی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے، حکومت نے دفاعی ضروریات پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

دفاعی بجٹ میں اضافہ

مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق، حکومت نے آئی ایم ایف کو دفاعی ضروریات میں اضافے اور ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر آئی ایم ایف نے دفاعی ترجیحات کو تسلیم کر لیا۔ وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران کہا تھا کہ بجٹ میں افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، یہ صرف افواج کی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق، دفاعی بجٹ میں اضافہ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا تاکہ دفاعی اہم ضروریات پوری کی جا سکیں، اور آئی ایم ایف دفاعی بجٹ میں ضروری اضافے پر راضی ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، عظمیٰ بخاری

تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس ریلیف میں بھی حکومت کو اہم کامیابی ملی ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آئی ایم ایف نے رضا مند ظاہر کی، جس کی بنیاد پر تنخواہ دار طبقے کے سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح کم ki جائے گی۔ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں رعایت انکم ٹیکس میں کمی سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس فری آمدن کی سالانہ حد 6 لاکھ سے بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹبلشمنٹ کو فی الحال عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور اگر۔۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا حیران کن بیان

نئی انکم ٹیکس کی شرحیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 50 ہزار کی بجائے 83 ہزار روپے تنخواہ ٹیکس فری ہو سکتی ہے۔ ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم ہو کر 12.5 فیصد ہو سکتی ہے۔ ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد ہو سکتی ہے۔ ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 30 فیصد کی بجائے 27.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ یقین دہانی

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ باقی تمام اہداف پورے کیے جائیں گے اور آئندہ اقتصادی جائزہ کی شرائط پر بروقت عملدرآمد کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے معاشی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد حکومت کی درخواست پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...