صوبائی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا اجلاس، تمام کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: غلام صغیر شاہد
لاہور میں ایکریڈیٹیشن کارڈز کا اجراء
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ اس سال جاری کیے جانے والے تمام ایکریڈٹیشن کارڈز کی تفصیل ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ لے لئے
کمیٹی کی صدارت
وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو نئے ایکریڈٹیشن کارڈ کے اجراء کے لئے منعقدہ صوبائی ایکریڈٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور کمیٹی ممبران سینیئر صحافیوں ذوالفقار مہتو، اعظم ملک اور راؤ دلشاد حسین نے شرکت کی۔
درخواستوں کی بریفنگ
ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کرن فضل بٹ نے ایکریڈٹیشن کارڈز کے اجراء کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواستوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے بھر سے وصول ہونے والی درخواستوں پر متعدد نئے کارڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔








