مظفر گڑھ میں باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کا گینگ گرفتار

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) باقاعدہ سٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کا کنٹیٹ تخلیق کرنے والا گینگ مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے آٹھ سو شرمناک ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

تفصیلات

مظفرگڑھ کے پسماندہ گاؤں میں معصوم بچوں کو چائلڈ پورنو گرافی کے لیے استعمال کرتے ہوئے ڈالرز کے عوض ڈارک ویب پر ویڈیوز فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا ہے۔ شرمناک مقصد کے لیے جرمن باشندہ 20 روز کے لیے پاکستان آیا، پورا اسٹوڈیو تیار کرکے مقامی افراد کو ویڈیوز بنانے کی ٹریننگ دے کر واپس چلا گیا۔ پورنوگرافی اسٹوڈیو میں تیار ہونے والی تمام ویڈیوز اسی کو بھیجی جاتی تھیں۔ فارن آفس اور انٹرپول کے ذریعے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ویڈیو کی قیمت 100 سے 500 ڈالر تک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے پوسٹرز لگ گئے

تحقیقات اور اثرات

سپیشل برانچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کو جرمن باشندے کی مشکوک حرکات سے آگاہ کیا جس پر این سی سی آئی اے تحقیقات کرتے ہوئے گروہ تک پہنچ گئی۔ 6 سے 10 سال کے عمر کے 50 بچے چائلڈ پورنو گرافی گینگ کا شکار بنے۔ وزیر داخلہ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 50 بچے جو ہیں وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے۔ افسوسناک طور پر کچھ والدین بھی اس گھناونے دھندے میں شامل نکلے ہیں اور ان پر بھی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

قانونی اقدامات

پاکستان میں چائلڈ ابیوز کیسوں میں سزا بھی بڑھا دی گئی ہے۔ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو 14 سے 20 سال تک سزا ہوگی۔ اس کیس میں ملزمان کی ضمانت یا صلح بھی نہیں ہوسکے گی۔ قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانے کے لیے انہیں تربیت لازمی دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...