مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ

مالاکنڈ میں دفعہ 144 کا نفاذ
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالاکنڈ شہر میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پابندیاں اور احکامات
ڈپٹی کمشنر مالا کنڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مالاکنڈ میں اسلحے کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کے لیے پٹاخوں کی فروخت اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندیاں
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران غیر قانونی مویشی منڈیوں اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے کھال اکٹھی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔