آخر کار ویرات کوہلی نے آئی پی ایل جیت ہی لیا

آئی پی ایل 2023 میں بنگلور کی پہلی کامیابی
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں ایڈیشن میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ میں بنگلور کی ٹیم نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے دی ۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے منصورہ میں تفصیلی ملاقات
فائنل میچ کا تجزیہ
نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلور کی طرف سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا پائی۔ ابتدائی طور پر پنجاب کی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن بنگلور کے باؤلرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور یکطرفہ نظر آنے والے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پنجاب کی طرف سے ششانک سنگھ 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جوس انگلس نے 39 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ امیدیں جس کھلاڑی سے تھیں وہ کپتان شریاس ایئر تھے لیکن وہ صرف ایک رن ہی بنا پائے۔ بنگلور کی طرف سے بھوونیشور کمار اور کرنال پانڈیا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
بنگلور کی بیٹنگ کا جائزہ
اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
کوہلی کی پہلی آئی پی ایل کامیابی
خیال رہے کہ یہ ویرات کوہلی کے طویل کریئر کی آئی پی ایل میں پہلی کامیابی ہے۔ وہ شروع سے ہی رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ وابستہ ہیں لیکن ان کی ٹیم کبھی ٹائٹل نہیں جیت پائی تھی۔ واضح رہے کہ کوہلی بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ کپتانی کے فرائض رجت پٹیدر سر انجام دے رہے تھے۔