سپریم کورٹ؛گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں گریڈ 6 کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی لکھ چکا ہوں کہ اس معاملے کو دیکھیں۔ برطرف ملازمین کے پاس ماسٹر آف سرونٹ کے سوا کوئی فورم نہیں ہے۔ حکومت کا اپنا فورم ہونا چاہئے جو ملازمین کے کیسز کے بروقت فیصلے کرے۔ برطرف ملازمین کے کیسز 20، 20 سال چلتے ہیں اور کیسز کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین انتقال کرجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے، معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے میں گریڈ 6 کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف فورم نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
سماعت کے دوران کے اہم نکات
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی لکھ چکا ہوں کہ اس معاملے کو دیکھیں، برطرف ملازمین کے پاس ماسٹر آف سرونٹ کے سوا کوئی فورم نہیں ہے۔ حکومت کا اپنا فورم ہونا چاہئے جو ملازمین کے کیسز کے بروقت فیصلے کرے۔ برطرف ملازمین کے کیسز 20، 20 سال چلتے ہیں، کیسز کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین انتقال کرجاتے ہیں۔ جن اداروں میں سروس کے قواعد نہیں ہیں ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑتا۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
سوموٹو کا معاملہ
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سوموٹو طرز پر پورے ملک کو لپیٹ لیا گیا، ایسا اہم کیس لارجر یا آئینی بنچ کو بھیجا جانا چاہئے تھا۔ اے اے جی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد فوتگی کوٹہ کے مزید کیسز آ رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ فیصلے سے پہلے تقرری کے باوجود جوائننگ نہ ہونے کا معاملہ بھی اہم ہے۔
عدالت کی سختی اور نوٹس جاری
دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ سے بہتر معاونت تو مالی کررہا ہے۔ عدالت سے حقائق چھپانا اچھی بات نہیں، آفر لیٹر اور فیصلے کے باوجود اپیل لے کر آ گئے۔ عدالت نے فوتگی کوٹہ پر مالی کو بھرتی نہ کرنے پر سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی اور سپریم کورٹ کے فوتگی کوٹہ فیصلے پر 3 رکنی بنچ نے اعتراض کیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پی آئی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔