ثنا یوسف قتل کیس،ملزم عدالت پیش ، تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا کیس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمرحیات عرف کاکا کو عدالت پیش کردیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات
تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا۔ اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
آئندہ کارروائی
عدالت نے مزید حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر ملزم کو متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔