ثنایوسف اور قاتل کا سوشل میڈیا ایپ پر رابطہ ہوا، پھر دوست بنے تو واٹس ایپ پر آگئے، ملزم نے ایک ہوٹل بک کروا رکھا تھا ” معروف صحافی نے اندر کی بات بتادی
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کا قتل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں مبینہ ٹک ٹاکر دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا تھا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس یہ بھی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کے لیے دروازہ کسی نے کھولا یا پھر مقتولہ کی والدہ کے بازار جاتے وقت کھلا رہ گیا جس سے وہ دوسری منزل پر موجود متعلقہ کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زہران ممدانی کے بارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے، BBC سامنے لے آیا
تحقیقات کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز اکبر یوسفزئی نے بتایا کہ 17 سالہ ثنا یوسف جس کا تعلق چترال سے تھا ٹک ٹاکر تھی اور انفلونسر تھی۔ اس کا رابطہ ہوا عمر حیات عرف کاکا سے ایک سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے، اور ان کی آپس میں گفتگو چلتی رہی جس کے نتیجے میں دوستی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے، بلال بن ثاقب
دوستانہ ملاقات کی منصوبہ بندی
اس کے بعد یہ مذکورہ ایپ سے واٹس ایپ پر شفٹ ہوگئے۔ 29 تاریخ کو ثنا کی برتھ ڈے تھی اور عمر حیات نے گفٹ وغیرہ لیے اور یہ فیصل آباد سے اسلام آباد آگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر حیات کا متوسط طبقے سے تعلق ہے اور وہ ایک دو سے تین مرلے کے گھر میں رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ نے نیب ترمیمی بل منظور کرلیا
قاتلانہ واقعہ
عمر حیات، اس دن دو تاریخ کو پھر آیا اور صبح سویرے ہی پہنچ گیا۔ اس نے ایک گاڑی کرائے پر لی اور تقریباً 9 گھنٹے فون پر رابطے کی کوشش کی۔ جب مقتولہ نے ملنے کے لیے انکار کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا اور گھر کا ایڈریس جاننے کے باوجود اسلحہ لے کر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
قتل کا منظر
ایاز اکبر نے مزید بتایا کہ جب عمر حیات دروازہ کھولا دیکھتا ہے تو وہ اوپر جاتا ہے، اور جب ثنا سے سامنا ہوتا ہے تو وہ اس سے کہتا ہے کہ "تم پانی پی لو، یہاں کیمرے ہیں، تم چلے جاؤ۔" لیکن اس نے بات سنے بغیر اس پر فائر کردیے۔
ملزم کا فرار
اس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ پہلے بائیک پر لفٹ لی، پھر ایک گاڑی میں بیٹھا اور 26 نمبر چونگی سے بس میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔ یادرہے کہ ملزم فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے جسے عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا۔








