ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا: چینی سفیر
بیٹرز کی رینکنگ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پرچلے گئے جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 13 ویں پر موجود ہیں۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے محمد حارث 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے۔ حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 واں نمبر پر آگئے۔ صائم ایوب 61ویں اور سلمان آغا 76ویں نمبر پر موجود ہے۔
بولرز کی رینکنگ
ٹی ٹوئینٹی بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، حارث رؤف 2درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں اور عباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔