اظہر محمود کو ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حیران کُن وجہ سامنے آ گئی
اظہر محمود کی برطرفی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے سے بڑا حملہ بھی ایران میں رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکہ کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
مائیک ہیسن کی مداخلت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر فرنچائز کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف کے لیے لابنگ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
پی سی بی کا فیصلہ
اس صورتحال کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو فی الحال کوچنگ اسٹاف میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ساتھ محمد یوسف بھی ٹیم مینجمنٹ میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دونوں کو پی سی بی نے بنگلادیش سیریز کے دوران سائیڈ لائن کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل طور پر خصوصیات سے مزین TECNO SPARK 30 Pro ٹرانسفارمر ایڈیشن-اب دستیاب ہے
مائیک ہیسن کو پیغام
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اظہر محمود کو کوچنگ سیٹ اَپ ہٹائے جانے کا مقصد مائیک ہیسن کو پیغام دینا ہے کہ وہ کوچنگ پر توجہ دیں اور غیر ضروری سیاست سے پرہیز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے 7 دسمبر کو پورے پنجاب میں بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
سابقہ تجاویز مسترد
مائیک ہیسن کی جانب سے ہیڈ کوچ بننے کے بعد مبینہ طور پر شاداب خان کی واپسی اور کوچنگ اسٹاف کے اراکان سمیت کئی عہدیداروں کو بورڈ میں لانے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل میں 39امیدواروں نے شمولیت اختیار کی، باقی 40نے کیوں نہیں کی؟جسٹس محمد علی مظہر
اظہر اور محمد یوسف کی برطرفی
متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اظہر محمود اور محمد یوسف کی برطرفی کا براہ راست تعلق مائیک ہیسن کی لابنگ سے تھا۔
اظہر محمود کی سابقہ حیثیت
اس سے قبل، اظہر پاکستان کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں اور انہوں نے ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی۔








