عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے: علیمہ خان

علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کے بارے میں بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے احتجاج کی کال دی ہے، ہرطرف خبریں چل پڑی ہیں کہ عمران خان 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ ہماری زمینوں پر قابض ہونا چاہتے ہیں، ہماری تو گندم کی پیداوار بھی کافی نہیں‘مائنز اینڈ منرل ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان ہوگیا

بات چیت اور مذاکرات کی ضرورت

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو پر ہوتی ہے۔ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔ مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ

حکومت کی قبولیت کا دباؤ

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔ جب سے احتجاج کی کال دی ہے، ہرطرف خبریں چل پڑی ہیں کہ بانی 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام نے نئے ریکارڈ بنا دئیے، وزیراعلیٰ نے گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیدیا

عمران خان کی رہائی اور پارٹی کی قیادت

علیمہ خان نے کہا کہ جب بھی کال آتی ہے، عمران خان کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے。

القدرت ٹرسٹ کیس کی اہم تاریخ

علیمہ خان نے مزید کہا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اہم تاریخ ہے۔ اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا۔ لوگوں کی پلاننگ ہوتی ہے جبکہ اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...