پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان

پنجاب کا بجٹ 2023
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کا بجٹ 13 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں
نئے ٹیکس کا عدم نفاذ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے، جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب آفس لاہور کی کھلی کچہری
اہم شعبوں پر توجہ
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔ اسی طرح ٹورازم کے بجٹ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کیا جارہا ہے، اور ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نواز شریف میڈیکل سٹی کی ترقی
ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 اسپتال بنائے جائیں گے، جہاں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا۔ پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔