پاکستان نے بھارت کے 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصادم میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گرے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں: رانا ثنااللہ
پریس کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گرا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔
کشیدگی میں تبدیلی
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم ہو گیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا。