ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
ٹک ٹاک کی نئی اپڈیٹس
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے نئے ٹولز متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو اُن کی ’فار یو فیڈ‘ پر مزید کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھوجک سرنگ کے لیے ہزاروں مزدور لائے گئے، رہائش کا انتظام بڑے میدان میں کیا گیا، ان کی تفریح کے لیے فنکار بلائے گئے جن میں ”شیلا رانی“ بھی شامل تھیں۔
صارفین کی بااختیاری کو فروغ
ڈ ا ن نیوز کے مطابق یہ اپڈیٹس ٹک ٹاک کے صارفین کو بااختیار بنانے کے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ ان کا مقصد لوگوں کو اپنی دلچسپیوں کو مزید گہرائی سے دریافت کرنے، ناپسندیدہ کانٹنٹ کو محدود کرنے، اور اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ سفارشات کا نظام کیسے کام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکمانستان – پاکستان دوستی زندہ باد
فار یو فیڈ کی اہمیت
’فار یو فیڈ‘ ٹک ٹاک کے تجربے کا مرکزی حصہ ہے، جو لوگوں کو اُس کانٹنٹ، کمیونٹیز اور کری ایٹرز کے ساتھ جوڑتی ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان مسعود نے خواتین کو کامیاب شادی کا راز بتا دیا
پاکستان میں کری ایٹرز کی کامیابی
پاکستان میں اس فیڈ نے نئی نسل کے کری ایٹرز اور کاروباری افراد کو اپنے ناظرین میں اضافہ کرنے اور کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔ عدیل چودھری کے فوڈ کانٹنٹ سے لے کر ہمنا زاہد (Samosiiii) کے بیوٹی ٹپس تک، ذکیہ نور (ڈاکٹر زَک) کے جمالیاتی مشوروں سے لے کر مومن ثاقب کے مزاح اور سماجی تبصروں تک، ملک بھر کے کانٹنٹ کریٹر ’فار یو فیڈ’ کے زور پر کامیاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
نیا فیچر: مینیج ٹاپکس
اسی طرح ٹک ٹاک ’مینیج ٹاپکس (Manage Topics)’ کے نام سے بھی ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے، جو صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنی فیڈ میں کری ایٹو آرٹس، سیاحت، فطرت، کھیلوں سمیت 10 سے زائد مقبول زُمروں سے متعلق ویڈیوز کی موجودگی کی تعداد کو ایڈجسٹ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذ را مڑ کر ایک نظر جوانی کے بھرپور خط و خال پر تو ڈالیں۔ دل ناداں کے ہاتھوں بے بس و مجبور۔ لکھ چکے قصۂ فراق و غم جو جواب نہ لائے تو نامہ بر کا قصور؟
کی ورڈ فلٹرز کی بہتری
علاوہ ازیں، ٹک ٹاک اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز (Smart Keyword Filters) بھی متعارف کروا رہا ہے۔ یہ اے آئی پر مبنی ایک جدید ٹول ہے جو پہلے سے موجود کی ورڈ فلٹرز کو مزید مؤثر بناتا ہے اور جن کی مدد سے، دنیا بھر میں، 200 ملین سے زائد الفاظ کو بلاک کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمت کے دوران حد سے زیادہ کام کرنے والا چینی شخص انتقال کرگیا
آنے والے فیچرز
یہ نیا فیچر خودکار طور پر مترادف الفاظ اور متعلقہ اصطلاحات کو بھی شامل کرتا ہے، جس سے صارفین کو زیادہ درستی اور کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ آنے والے مہینوں میں، ٹک ٹاک کی ورڈ فلٹرز کی حد کو 100 سے بڑھا کر 200 الفاظ کر دے گا اور بلک ایڈیٹنگ جیسے فیچرز بھی متعارف کروائے گا، تاکہ صارفین اپنی ترجیحات کو مزید آسانی سے منظم کر سکیں۔
مجموعی مقصد
یہ تمام اپڈیٹس نوجوان اور بالغ دونوں اقسام کے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروائی جائیں گی، اور اُن ٹولز اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کریں گی جو لوگوں کو ٹک ٹاک پر بہترین ’فار یو فیڈ‘ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔








