بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا

نیازی بس سروس اور لاہور پولیس کے درمیان تنازعہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیازی بس سروس کے مالک بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور پولیس کا الزام ہے کہ نیازی سروس کی بسوں میں جعلی شناختی کارڈز پر مسافروں کا اندراج کیا جا رہا ہے، جبکہ بجاش نیازی کا کہنا ہے کہ ان سے متعلقہ ایس ایچ او رشوت مانگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر اور لداخ کے درمیان ہائی وے پر حملہ: بھارت کے لیے نیا سیکیورٹی چیلنج کیوں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز

بجاش نیازی کی طرف سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور ان پر کئی ملین ویوز آئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او ان سے رشوت مانگتا ہے۔ پہلے بھی ان کے اڈے پر چھاپہ مار کر کیش غائب کیا گیا اور اب ان کا کیش کاؤنٹر بند کیا گیا۔ ایک ویڈیو میں ان کی ایس ایچ او کے ساتھ تلخ کلامی بھی دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ بجاش نیازی، ان کے سٹاف اور مسافروں کی طرف سے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد بیوہ خاتون کو وراثتی جائیداد میں حصہ دلوا دیا

پولیس کا بیان

دوسری جانب لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا "چوری اوپر سے سینہ زوری۔ نیازی بس سروس میں ٹریول آئی سافٹ ویئر پر جعلی انٹریاں کی جا رہی تھیں۔ جعلی شناختی کارڈز پر مسافروں کو سفر کروایا جا رہا تھا، پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پکڑے جانے پر ٹرانسپورٹر/ٹک ٹاکر نے الٹا پولیس پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔" شیرا کوٹ پولیس نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری جنگ عظیم کے 104 سالہ فوجی کی اپنی سالگرہ میں ٹرمپ کی شرکت کی خواہش، لیکن پھر امریکی صدر نے ایسا کام کردیا کہ دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر عوامی رائے

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ جانچ کیسے کی جائے گی کہ کون سا شناختی کارڈ اصلی ہے اور کون سا جعلی۔ عید کے موقع پر لوگ فیملیز کے ساتھ گھروں کو جا رہے ہیں، ایسے میں گھر کے سربراہ کے شناختی کارڈ پر ہی کئی ٹکٹ جاری ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس بنانے والوں کیلئے خوشخبری

احتجاج کی جاری سرگرمیاں

اس سارے تنازعے میں بجاش نیازی کی طرف سے احتجاج اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس کے اس موقف پر کہ "ایک شناختی کارڈ پر کئی ٹکٹ" بجاش نیازی کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے شناختی کارڈ چیک کرنا یا ان کا اندراج کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔

عید کی آمد اور عوامی خدشات

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عید میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں، لوگ اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر رہے ہیں، ایسے میں یہ تنازعہ بہت سے لوگوں کی عید خراب کر سکتا ہے۔ اس لیے استدعا کی گئی ہے کہ اس مسئلے کا افہام و تفہیم کے ساتھ حل نکالا جائے تاکہ گھروں کو جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...