میئر نیو یارک کے بھارتی نژاد امیدوار نے مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا

ظہران ممدانی کا مودی پر الزام
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر نیو یارک کے بھارتی نژاد امیدوار ظہران ممدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ ظہران ممدانی معروف فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں، ان کا تعلق مودی کی آبائی ریاست گجرات سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حاجیوں کے لیے اے سی والے خیمے ہوں گے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
مہم کے دوران انکار
انتخابی مہم کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ نریندر مودی نیو یارک کے میڈیسن سکوائر میں ایک ریلی نکالنا اور آپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر ظہران ممدانی نے مودی کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے سے صاف لفظوں میں انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گاڑیوں کی درآمد کی عارضی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری
گجرات کے فسادات کا حوالہ
انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ریاست گجرات سے ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں مودی نے مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی۔ ممدانی کا اشارہ ان گجرات فسادات کی طرف تھا جو مودی کے اس دور میں ہوئے تھے جب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ان فسادات کے دوران حکومتی مدد کے ساتھ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا.
مودی کی وجہ سے مسلمانوں کا وجود
ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مودی کی وجہ سے گجراتی مسلمانوں کا وجود مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جب وہ اپنا تعارف بطور گجراتی مسلمان کرواتے ہیں تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں۔ ممدانی نے مودی کو بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرح کا جنگی مجرم قرار دیا۔