سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم

فواد چودھری کی پابندی کا خاتمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کے مقابلے میں ایران کے حق میں بیان اور خطے میں طاقت کی نئی بازی گری
عدالتی احکامات کی تعمیل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے گزشتہ روز ہی نکالا گیا۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی۔ سابق وزیر کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔
عدالت میں جذباتی لمحہ
فواد چوہدری نے روسٹرم پر آ کر کہا عدالت کا بہت بہت شکریہ۔ آپ تو جانتے ہیں ہم نے کہیں نہیں جانا، یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا آپ نے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا۔ ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں زور کا قہقہہ پڑا۔