جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی

اسلام آباد میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کے ممبئی میں فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے ؟ حیران کن انکشاف
مقدمہ کی سماعت اور مدعی کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔ مقدمہ کے مدعی سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔
مدعی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ڈی وی ڈی سمیت پیمرا اور ایف آئی اے سے موصول دیگر شواہد شامل تھے۔ شواہد سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث ہے۔ پی ٹی آئی بطور جماعت ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، شہریار آفریدی کی اشتعال انگیز تقاریر کی یوایس پیز اور ڈی ڈی ویز میرے سامنے قبضہ میں لی گئی ہیں۔ سماعت کے آغاز اور محمد ریاض کے بیان کے دوران وکلا صفائی نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی۔ وکلا صفائی کی ہنگامہ آرائی پر اے ٹی سی ججز نے اظہار برہمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی سفاک عدالت نہیں دیکھی جاتی۔۔۔
عدالت کی کارروائی میں رکاوٹیں
عدالت نے کہا کہ وکلا صفائی نے عدالت میں ہنگامہ آرائی سے عدالتی کارروائی روکنے کی کوشش کی۔ وکلا صفائی سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ کو عدالت بلانے پر اصرار کرتے رہے۔
وکلا نے کہا کہ اگر سلمان اکرم راجہ کو اندر نہیں بلایا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ پراسیکیوٹر ظہیر عباس شاہ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اس کیس کی پیروی کرنے نہیں آتے۔ سلمان اکرم راجہ پر تشدد احتجاج کی منصوبہ بندی کے لیے اندر آنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے اس کیس میں ایک دن بھی عدالت کی معاونت نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ وہ ملک بھر میں احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے۔ یہاں عدالتی کارروائی کے دوران سیاسی میٹنگ نہیں ہو سکتی۔ سلمان اکرم راجہ سازش مجرمانہ کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چاہتے ہیں۔ وکلا صفائی کے احتجاج کے باعث دو گواہ سب انسپکٹر سلیم قریشی اور منظور کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔
سماعت کے دوران موجود شخصیات
سماعت کے دوران کنوینر جی آئی ٹی ایس پی فیصل سلیم بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی طلبی کے باوجود ایس ایس پی انویسٹی گیشنز راولپنڈی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا، شبلی فراز، زرتاج گل، امجد نیازی، عثمان ڈار، فواد چودھری سمیت متعدد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔