جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

جاپانی خاتون کے گھر سے مردہ بلیوں کی بڑی تعداد برآمد
ٹو کیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپانی خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد ہوئیں۔
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان کے جنوب مغربی شہر کماموٹو میں ایک خستہ حال گھر میں درجنوں بلیاں مردہ پائی گئی ہیں۔
شکایت کا پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بلیاں جانوروں کی فلاح و بہبود کے ایک گروپ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر پر موجود تھیں۔ اس حوالے سے شہر کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز کا کہنا تھا کہ اسے ایک جوڑے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ انہوں نے بلی کی دیکھ بھال کے لیے خاتون سے رابطہ کیا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ ان کی بلی مر گئی ہے۔
چھاپہ اور ریسکیو آپریشن
جوڑے کی شکایت پر تنظیم نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے بلیوں کو مردہ پایا۔ گھر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے شدید گندگی دیکھنے میں آئی۔ تنظیم کے مطابق، انہوں نے چھاپے کے دوران 12 بلیوں کو زندہ ریسکیو کیا ہے، جنہیں دوسرے شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا ہے۔
خاتون کی جانب سے مذمت
خاتون نے بلیوں کی موت سے لاعلمی ظاہر کی ہے، تاہم خاتون کے خلاف کوئی قانونی کارروائی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔