بھارت کا روایتی جنگ کی طرح آبی غرور بھی خاک میں ملائیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم کا بھارت کی آبی جارحیت پر ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کیا، روایتی جنگ کی طرح آبی جارحیت پر بھی بھارت کا غرور خاک میں ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب

آبی وسائل پر اہم اجلاس

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے نئے ڈیمز بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یک زبان ہو کر بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کی اور وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر ملک کی آبی سیکیورٹی یقینی بنانے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے فوائد جانتے ہیں؟

کمیٹی کا قیام

وزیر اعظم نے ملک میں نئے آبی ذخائر بنانے اور فنڈنگ کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کیے۔ کمیٹی نئے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈنگ سے متعلق مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لے گی اور اس حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا جنون چنیوٹ کے بزرگ کو کچے کے علاقے میں لے گیا

نئی پانی کی ذخائر کی تعمیر کی اہمیت

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہے۔ غیر متنازع آبی ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، نئے ڈیمز کی تعمیر تمام صوبوں کے اتفاق سے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں کی حالت زار پر ازخودنوٹس کیس؛ سیکرٹری خزانہ کے پی سمیت دیگر ذاتی حیثیت میں طلب

پانی کی ضروریات کا تحفظ

وزیر اعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضرورت پوری کرنا حکومتی ترجیح ہے۔ پانی کے حق کو محفوظ بنانا ہم سب کیلئے اجتماعی چیلنج ہے۔ ایسے فیصلے کرنے ہوں گے کہ آئندہ نسلیں فخر کر سکیں۔ وفاق نے صوبوں کے ساتھ مل کر قوم کا شاندار مستقبل ترتیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا

بھارت کے خلاف بیان

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو حالیہ جنگ میں بدترین شکست ہوئی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کیا، بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں کو دنیا نے مسترد کر دیا۔ پانی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق بھارت اپنے بیانیے کو ہوا دے رہا ہے۔ اب ہندوستان کے پانی پر بیانیے کے غرور اور گھمنڈ کو بھی مل کر خاک میں ملائیں گے۔

آنے والی نسلوں کے لیے اقدامات

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آبی وسائل کیلئے اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ زندہ قومیں مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرتی ہیں۔ شکر ادا کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کریں۔ معاشی میدان میں کامیابی محض باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے، انتھک محنت اور لگن سے ہی معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...